اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا پہلا ٹائپ بی054 فریگیٹ لوحے پیپلز لبریشن آرمی بحریہ میں...

چین کا پہلا ٹائپ بی054 فریگیٹ لوحے پیپلز لبریشن آرمی بحریہ میں شامل کر دیا

چین کے پہلے ٹائپ بی054 فریگیٹ لو حے  چین کے مشرقی صوبےشان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کی فوجی بندرگاہ پر  پیپلز لبریشن آرمی بحریہ میں شامل کردیا گیا۔ (شِنہوا)

چھنگ ڈاؤ (شِنہوا) چین کا پہلا ٹائپ بی054 فریگیٹ لوحے بدھ کی صبح چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کی ایک فوجی بندرگاہ پر  پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) بحریہ میں شامل کردیا گیا۔

لوحے کو سیریل نمبر  545 الاٹ کیا گیا ہے اس کا وزن تقریباً 5 ہزار ٹن ہے،  یہ نئی نسل کا فریگیٹ چین نے اپنی مدد آپ کے تحت   تیار  کیا ہے۔ یہ نظروں سے اوجھل ہونے کی ٹیکنالوجی، جنگی کمان کے نظام اور فائر پاور کے انضمام کی جدید صلاحیتوں سے لیس ہے جس سے  مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری ہوتی ہے۔

جامع جنگی کارروائیوں اور مختلف نوعیت کے فوجی مشنز کے لئے  مضبوط صلاحیتوں کے ساتھ یہ جنگی جہاز بحریہ کی ٹاسک فورسز کی مجموعی جنگی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

ٹائپ بی054 فریگیٹ کی تیاری  کی تصدیق وزارت قومی دفاع نے اگست 2023 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کی تھی۔ وزارت کے ترجمان وو چھیان نے کہا تھا کہ پی ایل اے بحریہ کی اہم جنگی جہازوں کی ترقی متعلقہ منصوبوں کے تحت ایک معمول کا کام ہے تاکہ قومی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرکے اسے  مجموعی بحری ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔

وونے کہا کہ اس کا مقصد ملک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، اس کے ساتھ ہی عالمی اور علاقائی امن و استحکام میں حصہ ڈالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہنے کا عزم کر رکھا ہے اور  دفاعی قومی دفاع کی پالیسی پر عمل پیراہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!