پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلامریکہ کی نئی انتظامیہ سے یوکرین کے بحران پر بات چیت کے...

امریکہ کی نئی انتظامیہ سے یوکرین کے بحران پر بات چیت کے لئے تیار ہیں، روسی صدر

روسی صدرولادیمیرپوتن ماسکو میں سالانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کے بحران پر امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے۔

کریملن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدرپوتن نے ملک کی سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران کہاکہ سب سے اہم چیز بحران کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنا ہے۔

روسی صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یوکرین کے بحران کے ممکنہ حل میں مزید تنازعات کو مدنظر رکھ کر افواج کو دوبارہ منظم کرنے کی خاطر عارضی جنگ بندی نہیں ہونی چاہیے بلکہ خطے کے تمام ممالک کے جائز مفادات کے لئے احترام پر مبنی ’’ طویل مدتی امن‘‘ شامل ہونا چاہیے۔

روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ روس نے کبھی بھی مذاکرات کو مسترد نہیں کیا اور وہ ہمیشہ کسی بھی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

دریں اثنا صدر پوتن نے امریکی صدرٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اس بات کی تصدیق کی کہ ماسکو امریکہ کی نئی انتظامیہ اور دیگر مغربی رہنماؤں کے ساتھ رابطے کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!