اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشی جن پھنگ کی غیر سی پی سی شخصیات کو موسم بہار...

شی جن پھنگ کی غیر سی پی سی شخصیات کو موسم بہار کے تہوار کی مبارکباد

چینی صدر شی جن پھنگ موسم بہار کے میلے سے قبل بیجنگ کے عظیم عوای ہال میں غیر سی پی سی شخصیات کے ساتھ سالانہ اجلاس میں شریک ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے گزشتہ روز غیر سی پی سی سیاسی جماعتوں اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (اے سی ایف آئی سی) کے ارکان، پارٹی سے غیر وابستہ شخصیات اور متحدہ محاذ کے دیگر ارکان کو موسم بہار کے تہوار کی مبارکباد دی۔

چین کے صدر اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں غیر سی پی سی شخصیات کے ساتھ سالانہ اجتماع میں شرکت کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ موسم بہار کا تہواریا نیاچینی قمری سال 29 جنوری 2025سے شروع ہورہاہے۔

2024 کی کامیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین نے آگے بڑھنے کے لئے مشکلات پر قابو پایا ہے، معاشی اور سماجی ترقی کے لئے سال کے اہم اہداف اور کاموں کو پورا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر سطح پر تمام شعبوں کے سازگار حالات کو صحیح طریقے سے سمجھنے اور ناسازگار عوامل سے نمٹنے، تزویراتی عزم کو برقرار رکھنے اور کامیابی پر اپنے اعتماد کو مضبوط کرنے کے لئے رہنمائی کی ہے۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ معیشت میں بحالی کے اشارے ملے ہیں اور جی ڈی پی کی شرح نمو 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

چینی صدر نے اصلاحات کو مزید مضبوط کرنے، عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے، انسانی ترقی کو فروغ دینے اور پارٹی اور حکومت کے طرز عمل کو بہتر بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

شی جن پھنگ نے کثیرجماعتی تعاون کے مقصد کی مضبوط ترقی پر بھی زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 14 ویں پنج سالہ منصوبہ (2021-2025) میں مقرر کردہ اہداف کو کامیابی سے حاصل کرنے اور اگلے 5 سالوں کے لئے ٹھوس بنیاد رکھنے کے لئے 2025 میں کوششیں کی جانی چاہئیں۔

چینی صدر شی نے کہا کہ اے سی ایف آئی سی کو نجی شعبے کی رہنمائی کرنی چاہئے تاکہ وہ کاروبار کے لئے اپنے جوش و خروش کو برقرار رکھیں، ترقی میں اعتماد کو فروغ دیں اور منفرد چینی خصوصیات کے ساتھ جدید کارپوریٹ نظام قائم اور بہتر بنائیں۔

اجلاس میں چینی پیپلز پولیٹیکل مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ اور سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی نے بھی شرکت کی۔ یہ دونوں رہنما سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!