زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں زیمبیا-چین بہار تہوار میلہ کے دوران کنگ فو کا مظاہرہ پیش کیا جا رہا ہے-(شِنہوا)
لوساکا(شِنہوا)زیمبیا میں چینی سفارتخانے نے نئے قمری کیلنڈر کے پہلے دن زیمبیا-چائنیز سپرنگ فیسٹول ٹیمپل فیئر 2025ء کا انعقاد کیا جس میں بہار تہوار کی مناسبت سے چینی ثقافت کو پیش کیا گیا۔
زیمبیا چائنیز ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والی تقریب دارالحکومت لوساکا کے لیوی شاپنگ مال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چینی و مقامی افراد،چینی سفارتخانے کے عہدیداروں، زیمبیا کی حکومت کے حکام اور زیمبیا میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں کنگ فو سمیت چینی ثقافت کے مختلف جھلک پیش کئے گئے۔چینی کھانے بھی نمائش کے لئے رکھے گئے تھے جبکہ چینی کمپنیوں نے تقریب کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کیں۔
چینی بہار تہوار اس سال 29 جنوری کو شروع ہوگا جو سانپ سال کا آغاز ہوگا۔
زیمبیا میں چینی سفیر ہانگ جِنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تقریب زیمبیا میں بہت سے چینی ہم وطنوں کے لئے چینی نیا سال منانے کے لئے برانڈ کے نام کی تقریب ہے۔
زیمبیا کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون مولامبو ہیمبے نے کہا کہ یہ تقریب زیمبیا میں چینی معاشرے کی تقریب ہی نہیں بلکہ دونوں اقوام کے درمیان ثقافتی تبادلوں کا عظیم پلیٹ فارم بھی ہے۔
ہیمبے نے کہا کہ زیمبیا کو اس سال چین سے مزید سیاحوں،سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ زیمبیا ایک چین کے اصول کی پاسداری اور باہمی سیاسی اعتماد کی بنیاد کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔
