بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینچین، اعلیٰ استغاثہ کی کوششوں سے فوڈ ڈیلیوری ورکرز کے قانونی تحفظ...

چین، اعلیٰ استغاثہ کی کوششوں سے فوڈ ڈیلیوری ورکرز کے قانونی تحفظ میں بہتری

بیجنگ: چین کی اعلیٰ استغاثہ، سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ(ایس پی پی)  نے کہا ہے کہ اس نے  فوڈ دیلیوری ورکرز سمیت رائیڈ بلنگ ایپس جیسے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے مطلوبہ خدمات فراہم کرنے والے دیگر ورکرز کی بڑھتی  ہوئی تعداد کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

بیان کے مطابق فروری سے اب تک چین کے استغاثہ اداروں نے ان ورکرز کے   قانونی تحفظ  کے 120 سے زیادہ  مفاد عامہ کی درخواستوں  کو نمٹایا ہے، ان میں سے بہت سے گگ ورکرزاور دیگر کمزور گروہوں جیسے دیہی مہاجر مزدور  اور معذور کارکن  شامل ہیں جنہیں روزگار کی مارکیٹ میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی پی نے فوڈ ڈیلیوری ورکرز کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے معاملے کو براہ راست نمٹایا ہے  اور اس نے انٹرنیٹ کاروباری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ترسیل اور  جزا سزا کے الگورتھم کو بہتر بنائیں، جس سے کارکنوں کو محدود  وقت  میں ضرورت سے زیادہ آرڈر تفویض کرکے ان پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔

بیان کے مطابق استغاثہ ادروں نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران420 سے زائد مقدمات میں اجرت کی ادائیگی روکنے پر مشتبہ افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہے اور ان کی کوششوں سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 40 لاکھ یوان (تقریباً 75 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) سے زائد بقایا جات کی ادائیگیوں میں مدد ملی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!