چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر یی چھانگ کے ضلع شی لنگ کی جن شیو کمیونٹی میں ایک کمیونٹی پر مشتمل فیملی سپورٹ سینٹر میں کھیل کے دوران بچے اپنے کھلونوں کا تبادلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین ایک سے زائد بچے کی پیدائش کے لئے دوست معاشرہ قائم کررہا ہے جس میں اسپتالوں میں زچگی کی بہتر خدمات، بچوں کے نگہداشت مراکز، "ماں کو ملازمت میں سہولت” اور پیدائش پر مالی مدد شامل ہے۔
یہ اقدامات چین میں شرح پیدائش میں اضافے سے متعلق کوششوں کا حصہ ہیں جو شرح پیدائش میں کمی اور تیزی سے بڑھتی عمررسیدہ آبادی کے مسائل سے نمٹنے کا مئوثر جواب ہے۔
قومی صحت کمیشن (این ایچ سی) اور دیگر سرکاری محکموں نے حال ہی میں ملک بھر میں پیدائش دوست اسپتالوں کی تعمیر کے لئے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔
یہ اسپتال زچگی سے قبل اور پیدائش کے بعد معمول کی نگہداشت کے دوران پیدائش کے بعد کے ذہنی دباؤ کی اسکریننگ کو ضم کرکے 24 گھنٹے زچگی میں درکار خدمات مہیا کریں گے۔
ایک 32 سالہ خاتون بو کا کہنا ہے کہ پیدائش دوست اسپتالوں کی فراہم کردہ خدمات خاص طور پر 24 گھنٹے زچگی میں درکار خدمات سے یقینی طور پر بچے کی پیدائش کے وقت لاحق خوف کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
بو جیسی کچھ چینی خواتین زچگی کے وقت کی تکالیف کے خدشات کی وجہ سے بچے پیدا کرنے سے گریز کرتی ہیں جبکہ دیگر خواتین اپنے روزگار کے ساتھ بچوں کی نگہداشت کو متوازن کرنے میں درپیش رکاوٹوں کی وجہ سے فکرمند ہوتی ہیں۔
اگرچہ حالیہ برسوں میں چین میں کنڈرگارٹن میں داخلہ اب نسبتاً آسان ہوچکا ہے تاہم 3 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے جدید اور معاشرتی اعتبار سے بچوں کی نگہداشت کی خدمات کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ اس کے رجحان کی وجہ تیزرفتار سماجی و اقتصادی ترقی ہے جس سے خاندان میں افراد کی تعداد کم ہوئی اور اس نے بین النسل نگہداشت کمزور کردیا۔
چین 3 برس سے کم عمر بچوں کی نگہداشت کے مراکز کے قیام کو فروغ دے رہا ہے۔ اس وقت تقریباً 1 لاکھ مراکز میں 48 لاکھ جگہیں دستیاب ہیں تاہم یہ تعداد طلب کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link