کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایم۔پیسہ کی ادائیگی کی معلومات ایک دکان کی دیوار پر دیکھی جا سکتی ہیں۔(شِنہوا)
نیروبی (شِنہوا) کینیا کے بڑے بینکوں میں سے ایک کے سی بی بینک کینیا اور چائنہ یونین پے کی ذیلی کمپنی یونین پے انٹرنیشنل(یوپی آئی )نے کینیا میں ای کامرس ادائیگی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔اس سے یونین پے کارڈ ہولڈرز کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لین دین کرنے کی سہولت ملے گی۔
یہ تعاون ڈیجیٹل ادائیگی کی صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت ہے جس کا مقصد کینیا بھر میں صارفین اور تاجروں کے لیے آن لائن خریداری کو آسان بنانا ہے۔
کےسی بی بینک کینیا کی ڈائریکٹر ریٹیل بینکنگ جین آئی سیاہو نے کہا ہے کہ یہ شراکت داری بینک کے اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے محفوظ اور مئوثر ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے کے عزم کو مضبوط کرےگی۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جاری کیےجانےوالے ایک بیان میں آئی سیاہو نے کہا کہ یونین پے کے مضبوط ادائیگی کے حل کو شامل کر کے ہم یونین پے کارڈ ہولڈرز کے لیے آن لائن لین دین کو بلا رکاوٹ اور محفوظ بنانے کے قابل ہو گئے ہیں۔
