اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں چاول کا معیار بہتر ہو رہا ہے،تحقیق

چین میں چاول کا معیار بہتر ہو رہا ہے،تحقیق

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں ایک کسان بیداہوانگ گروپ کے فارم میں چاول کے ڈھیروں کے بیچ کام کر رہا ہے-(شِنہوا)

ہانگ ژو(شِنہوا)چائنہ نیشنل رائس انسٹی ٹیوٹ کی تازہ ترین تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چین کے چاولوں کا معیار مسلسل بہتر ہورہا ہے۔تحقیق میں ایک دہائی سے زائد کے اعدادوشمار کا تجزیہ کرتے ہوئے ملک بھر میں چاول کے ذائقے میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

نیچر جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں ظاہر ہوا ہے کہ چین کے چاول کے ذائقے کا سکور 2022 میں بڑھ کر 80.3 پوائنٹ ہوگیا جو 2009 میں 74.9 پوائنٹ تھا۔2008 میں متعارف کرائے گئے معیار کے مطابق چاول کے معیار کو ٹھنڈا ہونے پر ظاہری شکل، خوشبو، لذت، ذائقے اور ساخت پر پرکھا جاتا تھا۔

تحقیق کے اول مصنف اور انسٹی ٹیوٹ میں ایسوسی ایٹ محقق لو لِن کے مطابق اس بہتری کو جینیاتی ترقی اور پودے لگانے کے ماحول کی بہتر نگرانی جیسے اقدامات سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔لو نے یہ بھی کہا کہ چاول کے بہتر ذائقے کے معیار کا علاقائی معاشی ترقی اور ملک کی اناج پر اعانت زر کی پالیسیوں سے قریبی تعلق ہے۔

لو نے چاول کی افزائش میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تجویز دی کہ مسلسل تخلیقی جدت چین کے چاول کا معیار مزید بہتر بنانے میں اہم ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!