چین کے شمال مشرقی صو بہ حئی لونگ جیانگ کے ٹونگ جیانگ شمالی ریلوے اسٹیشن سے چین۔یورپ مال بردار ٹرین روانہ ہو رہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین اور یورپی یونین کے تعلقات ایک اہم رخ اختیار کرگئے ہیں، چینی صدر شی جن پھنگ اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کے درمیان فون پر ہونے والی حالیہ گفتگو نے اسے مزید تقویت اور رہنمائی مہیا کی ہے۔
یورپی یونین کی نئی قیادت کے ساتھ یہ جامع بات چیت اور پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ تھا جو بڑھتی غیر یقینی کے عالمی منظر نامے میں مشترکہ طور پر رہنمائی کرنے میں باہمی اعتماد اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیوں اور بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز کے دور میں پائیدار مکالمہ اور کثیر الجہہتی کے لئے عزم ضروری ہے۔ چین اور یورپی یونین کے لئے یہ کوششیں ان کے بنیادی مفادات کو پورا کرکے دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت اور عالمی امن و خوشحالی کے فروغ میں معاونت کرتی ہیں۔
فون پر تازہ ترین گفتگو میں فریقین نے قریبی تعاون کا عزم دہرایا ۔ گزشتہ برس شی کے یورپ کے کامیاب دورے اور متعدد یورپی رہنماؤں کے چین کے دوروں سے اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک رابطے برقرار رکھنے کو مدد ملی اور اپنے تعلقات میں طویل مدتی نکتہ نگاہ کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
فون پر گفتگو کے دوران شی نے کہا کہ چین یورپی یونین سے متعلق پراعتماد ہے اور امید رکھتا ہے کہ یورپی یونین بھی چین کے لئے ایک قابل بھروسہ شراکت دار ثابت ہوگا، اس حوالے سے انتونیو کوسٹا نے یورپی یونین کی جانب سے بات چیت اور رابطےمیں اضافے ، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو گہرا کرنے اور شراکت داری مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
2025میں چین۔یورپی یونین سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی یہ بات چیت ایک واضح اور مثبت اشارہ تھا جس سے چین۔یورپی یونین تعلقات میں مثبت اور مستحکم ترقی میں نئی رفتار آئی ہے۔
