جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینملکی قوانین کی خلاف ورزی ،نائیجیریا نے میٹا پر 220 ملین ڈالر...

ملکی قوانین کی خلاف ورزی ،نائیجیریا نے میٹا پر 220 ملین ڈالر جرمانہ عائد کردیا

ابوجا: نائیجیریا نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر فیس بک کمپنی میٹا پر 220ملین ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا نے فیڈرل کامپیٹیشن اور کنزیومرز پروٹیکشن کمیشن کی جانب سے میٹا پر لوکل کنزیومز، ڈیٹا پروٹیکشن اور پرائیوسی قوانین کی خلاف ورزی کے عائد کئے گئے الزامات ثابت ہونے پر 220 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔

فیڈرل کامپیٹیشن نے کہا ہے کہ میٹا نے نائیجیریا کے صارفین کے ڈیٹا کو ان کی رضامندی کے بغیر اپنے پلیٹ فارمز پر مختص کیا، صارفین کو استحصالی رازداری کی پالیسیوں پر مجبور کر کے اپنی مارکیٹ کے غلبہ کا غلط استعمال کیا اور دیگر کے مقابلے نائیجیرین باشندوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا۔دوسری جانب میٹا نے تاحال اس بارے ردعمل نہیں دیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!