9مئی مقدمات میں نامزد 27 ملزمان نے ملٹری کورٹ سے سزائوںکیخلاف اپیلیں دائر کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق 9مئی واقعات میں نامزد خیبر پختونخوا کے27ملزمان نے ملٹری کورٹ سے سزائوں کیخلاف قاضی انور ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سرور مظفر شاہ کی وساطت سے کورٹ آف اپیل میں اپیلیں دائر کردیں۔ملزمان کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ 9مئی مقدمات میں اپیل کنندگان گرفتار ہوئے اور ٹرائل ملٹری کورٹ میں چلا، 4
جنوری کو ملٹری کورٹ نے ملزمان کو سزائیں سنادیں۔اپیل میں کہا گیا کہ ملزمان کو پوری صفائی کا موقع دیا گیا اور نہ ہی ٹرائل کے دیگر قانونی تقاضے پورے کئے گئے، اپیل کنندگان کیخلاف منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا گیا۔ ملٹری کورٹ میں سویلینز کا ٹرائل چلانا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے جبکہ اپیل کنندگان کو ٹرائل کے دوران بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا۔استدعا ہے کہ تمام اپیلوں کو منظور کر کے ملزمان کو الزامات سے بری کیا جائے۔
