لاہور: اے ٹی سی لاہور میں پیشی کے موقع پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہر میں پیشی کے موقع پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں کمرہ عدالت سے اٹھا کر مرکزی گیٹ پر موجود گاڑی میں منتقل کیا گیا جہاں پی ٹی آئی رہنماء زین قریشی انہیں لے کر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا جبکہ ان کی ای سی جی ٹھیک آئی ہے، ڈاکٹرز سابق وفاقی وزیر کے دیگر ٹیسٹ بھی کررہے ہیں۔ بعد ازاں ہسپتال میں عمر ایوب، محمد احمد چٹھہ، بلال اعجاز ودیگر پی ٹی آئی رہنماء بھی پہنچ گئے۔