اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کو 2025 میں غیرملکی تجارت کے فروغ کے لئے سازگار حالات...

چین کو 2025 میں غیرملکی تجارت کے فروغ کے لئے سازگار حالات کی توقع

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شوگانگ پارک میں خدمات کی تجارت کے عالمی میلہ کے دوران لوگ ماحول دوست شہری ترقی سے متعلق سینڈ ٹیبل ماڈل دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ بیرونی چیلنجز کے باوجود 2025 میں چین کی غیر ملکی تجارت کی ترقی کے لئے سازگار حالات موجود ہیں۔

وزارت تجارت کے عہدیدار مینگ یوئے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی معیشت اور تجارت بحال ہو رہی ہے اور عالمی تجارتی تنظیم کو توقع ہے کہ اس سال اشیاء کی عالمی تجارت میں 3 فیصد اضافہ ہوگا۔

مینگ نے کہا کہ چینی معیشت کی بحالی اور میکرو پالیسیوں کے امتزاج کا اثر جاری ہے جس سے موثر طریقے سے سماجی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ چین کی اعلیٰ سطح کے کھلے پن اور غیرمعمولی وسیع منڈی نے عالمی اجناس کے لئے مزید مواقع فراہم کئے ہیں۔

مینگ یوئے نے مزید کہا کہ 2025ء میں چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینا، غیر ملکی تجارت کی مستحکم نمو کو فروغ دینا، غیر ملکی تجارت کی ترقی کے لئے نئے ذرائع کو فروغ دینا، کاروباری اداروں کے لئے خدمات کو بہتر بنانا، لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا اور دنیا کے ساتھ چین کے مواقع کا اشتراک کرنے کے لئے درآمدات کو وسعت دینا جاری رکھےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!