بیجنگ: چین میں 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ریلوے کے ذریعے 2.52 ارب سفری دورے ہوئے جو ریکارڈ بلند ترین سطح اور گزشتہ برس کی نسبت 15.7 فیصد اضافہ ہے۔
چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس مدت میں یومیہ اوسطاً 10 ہزار 434 مسافر ٹرینیں چلائی گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 10.6 فیصد زائد ہیں۔
ابتدائی 7 ماہ میں گوانگ ژو۔ شین ژین – ہانگ کانگ تیزرفتار ریلوے کے ذریعے تقریباً 1 کروڑ 53 لاکھ 80 ہزارسفری دورے ہوئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 54.7 فیصد زائد ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس دوران چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے 1 لاکھ 39 ہزار سرحد پار مسافر دورے ہوئے۔
کمپنی نے بتایا کہ 2024 کے آغاز سے اس نے نئی ریلوے لائنیں فعال کرکے ریلوے آپریشنز کو بہتر بنایا ہے جس سے مسافروں کی نقل و حمل کے لئے ریلوے صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔
