اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے دوسرے مقامی ساختہ بڑے کروز جہاز کا مرکزی ڈھانچہ مکمل...

چین نے دوسرے مقامی ساختہ بڑے کروز جہاز کا مرکزی ڈھانچہ مکمل کرلیا

چین کا دوسرا مقامی ساختہ بڑا کروز جہاز 2026 کے اختتام تک حوالے کئے جانے کا امکان ہے-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین نے شنگھائی میں اپنے دوسرے مقامی ساختہ بڑے کروز جہاز کے مرکزی ڈھانچے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے۔

کروز جہاز بنانے والے ادارے شنگھائی وائی گاؤ چھیاؤ شپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے بدھ کو بتایا کہ اڈورا فلورا سٹی جہاز کا ڈھانچہ مکمل ہونے میں 9 ماہ سے کم عرصہ لگا ۔ جو پہلے جہاز  اڈورا میجک سٹی کے مقابلے میں 2 ماہ سے زیادہ جلد اور یورپ کے معروف بڑے کروز جہاز سازوں کے مقررہ وقت کے مطابق ہے۔

اگلے مرحلے میں اندرونی سجاوٹ، سامان کی تنصیب اور نظام کی شمولیت کا کام کیا جائےگا۔

اڈورا فلورا سٹی کا ڈیڈ ویٹ وزن ایک لاکھ 41 ہزار 900 ٹن ہے جو اڈورا میجک سٹی کے مقابلے میں 6 ہزار 400 ٹن زائد ہے۔ اس کی مجموعی لمبائی میں 17.4 میٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے یہ 341 میٹر تک پہنچ گیا ہے جبکہ کیبن کی تعداد میں 19 کا اضافہ کرکے انہیں 2 ہزار 144 کردیا گیا ہے۔

جہاز میں مجموعی طور پر 5 ہزار 232 مسافروں کی گنجائش ہے۔ اس کا 16 منزلہ بالائی ڈھانچہ زیادہ تفریحی سہولیات سے لیس ہے۔

منصوبے کے مطابق اڈورا فلورا سٹی رواں سال اپریل کے اختتام پر گودی پر سفر کی پہلی آزمائش کرےگا۔ یہ جہاز 2026 کے اختتام تک حوالے کئے جانے کی توقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!