بیجنگ: چین کے کاروباری شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کے حجم میں رواں سال مسلسل بہتری کا رجحان برقرار رہا ہے۔
وزارت تجارت( ایم او سی)کے مطابق رواں سال کےآغازسےملک کی ای کامرس سرگرمیوں نے کھپت کی بحالی اوربین الاقوامی اقتصادی وتجارتی تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردارادا کیا۔
وزارت تجارت کے مطابق پہلے پانچ ماہ میں آن لائن خوردہ فروخت کا مجموعی حجم ایک سال پہلے کے مقابلے میں 12.4 فیصداضافے سے 57کھرب70ارب یوآن(تقریباً810ارب 11کروڑڈالر) رہا اور آن لائن ای کامرس پلیٹ فارمز پر” 618″ شاپنگ فیسٹیول جیسی پروموشنل سرگرمیوں سے خوردہ فروخت میں اضافہ ہوا۔
وزارت کے مطابق،سربیا اور بحرین کے ساتھ ای کامرس تعاون کی نئی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ، جس سے ملک کے شاہراہ ریشم ای کامرس پارٹنر ممالک کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔