اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا شمالی علاقہ دہائیوں پر محیط کوششوں کی بدولت نخلستان میں...

چین کا شمالی علاقہ دہائیوں پر محیط کوششوں کی بدولت نخلستان میں تبدیل

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے کوبوچھی صحرا میں کارکن ریگستان میں رکاوٹیں بنانے میں مصروف ہیں-(شِنہوا)

ہوہوت(شِنہوا)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے میں کوبوچھی صحرا کے کنارے ریگستان پر قابو پانے کے لئے وقف کارکن یخ بستہ سردی میں  سٹرا چیکر بورڈز کی شکل میں صحرا پر قابو پانے کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔یہ چیکر بورڈ ٹیلوں کو محفوظ بنانے کے لئے صحرا کی سطح پر بساط کی شکل میں رکھے گئے تنکوں پر مشتمل ہیں۔

کارکن بہار کی ہواؤں کی آمد سے قبل اپنا کام بروقت مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ اپنی کوششوں کی کامیابی ایک مرتبہ پھر جانچی جا سکے۔50 سالہ کسان ژانگ یونگ ان کارکنوں میں سے ایک ہے۔وہ ریتلے میدان میں پہلے سے لگائی گئی مربع لکیروں پر نہایت احتیاط سے گندم کے تنکے جوڑتا ہے۔اس کے بعد وہ بیلچے کی مدد سے انہیں مضبوطی سے زمین میں گاڑتا ہے۔

ژانگ نے بتایا کہ سٹرا چیکر بورڈز ہواؤں سے ہونے والے کٹاؤ کی روک تھام اور نمی محفوظ بنانے کا طریقہ ہے۔ہر موسم سرما میں ان کی مرمت کر کے ہم یقینی بناتے ہیں کہ وہ آنے والی بہار میں منتقل ہونے والی مٹی کو مضبوطی سے پکڑے رکھیں۔

چین کا 7واں سب سے بڑا صحرا کوبوچھی جو ہوبچھ کے نام سے بھی مشہور ہے،14 ہزار مربع کلومیٹر علاقے پر محیط ہے۔

1950 اور 1960 کی دہائیوں میں حکومت کے بھرپور تعاون سے اندرونی منگولیا نے ریگستان پر قابو پانے کے مراکز کی تعمیر کا آغاز کیا اور کوبوچھی صحرا کے کنارے پرجنگلات میں اضافے کی کوششیں شروع کیں۔

چین میں صحرا اور ریگستان میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے کے طور پر اندرونی منگولیا میں ان خطرات سے نمٹنے کے لئے ریگستان پر قابو پانے کو اہم کام کے طور پر ترجیح دی گئی ہے۔اس نے مسلسل تھری نارتھ شیلٹر بیلٹ فاریسٹ پروگرام نافذ کیا ہے۔

منگل کو شروع ہونے والی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کی 14ویں پیپلز کانگریس کے مطابق علاقے نے 2024 میں صحرا پر قابو پانے،جنگلات میں اضافے اور گھاس اگانے کے اپنے اہداف سے زیادہ نتائج حاصل کئے۔علاقے نے بالترتیب 113 فیصد،220 فیصد اور 148 فیصد اہداف حاصل کئے ہیں۔

مقامی حکام نے کہا کہ آج اندرونی منگولیا ملک میں سب سے بڑےجنگلات کے رقبے پر مشتمل ہے جو 2 کروڑ 38 لاکھ ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے جبکہ اس کے سبزہ زاروں پر کاشت کا رقبہ 45 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو 1990 کے بعد بہترین سطح ہے۔

اس وقت اندرونی منگولیا کے صحرا پر قابو پانے کے اقدامات،ٹیکنالوجیز اور کامیابیاں سنکیانگ،شی زانگ،چھنگ ہائی اور گانسو جیسے دیگر چینی علاقوں میں بھی اختیار کی گئی ہیں۔سعودی عرب اور منگولیا جیسے ممالک میں بھی ان کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

2024 میں اندرونی منگولیا نے منگولیا کو ریگستان پر قابو پانے کی مہارتوں کی تربیت دی جبکہ منگولیا کے ریگستان پر قابو پانے کے اقدامات میں معاونت کے لئے 28 لاکھ پودے برآمد کئے گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!