پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین نے حکومتی مالیاتی ضمانت بہتر بنانے کے لئے اقدامات متعارف کرادیئے

چین نے حکومتی مالیاتی ضمانت بہتر بنانے کے لئے اقدامات متعارف کرادیئے

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں  شی زی یانگ چینل پر ایک بڑے منصوبے شی زی یانگ عظیم پل کے تعمیراتی مقام کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی حکام نے کاروباری اداروں کے لئے مالی معاونت بڑھانے کی کوششوں کے طور پر حکومتی مالیاتی ضمانت کو فروغ دینے اور باضابطہ بنانے کے لئے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

وزارت خزانہ اور 5 دیگر حکومتی اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کئے گئے قواعد و ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت کے حمایت یافتہ مالیاتی ضمانتی اداروں کو پالیسی پر مبنی مالیاتی ضمانتی خدمات کو ترجیح دینی چاہیے جس میں اہم اہداف اور کمزور شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔

قواعد وضوابط میں کہا گیا ہے کہ  روزگار پیدا کرنے کی مضبوط صلاحیتوں اور افرادی قوت پر مبنی خصوصیات کے حامل کاروباری اداروں، خاص طور پر چھوٹے کاروباروں اور زراعت سے وابستہ اداروں، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق کاروباری اداروں کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کی جانی چاہیے۔

قواعد و ضوابط کے تحت مقامی مالیاتی حکام کو حکومت کی حمایت یافتہ مالیاتی ضمانتی اداروں کو سرمائے کی بحالی، خطرے سے نمٹنے کے لئے معاوضے اور کارکردگی کے انعامات جیسے طریقوں کے ذریعے مدد کرنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ کوئی نیا پوشیدہ قرضہ نہ لیا جائے۔

قواعد وضوابط  میں حکومت کے حمایت یافتہ مالیاتی اداروں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو مسلسل وسعت دیں تاکہ کاروباری اداروں کو اپنی مشکلات پر قابو پانے اور روزگار کو مستحکم کرنے اور بڑھانے میں بہتر مدد مل سکے۔

ان قواعدو ضوابط کا اطلاق یکم مارچ 2025 سے ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!