چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ داشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر غیر ملکی سیاح کسٹمز مراحل سے گزرتے ہوئے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے بہار تہوار کے سفری رش کے دوران بیجنگ داشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت 61 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد زائد ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی سالانہ انسانی نقل مکانی 40 دن تک رہتی ہے جو 22 فروری تک جاری رہے گی۔
ہوائی اڈے کے مطابق اس عرصے کے دوران اوسطاً روزانہ تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار مسافروں کی آمدورفت کی توقع ہے۔اس عرصے میں تقریباً 37 ہزار 600 پروازیں چلنے کی توقع ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 5.6 فیصد زائد ہیں۔
ہوائی اڈے کے مطابق ٹکٹوں کی بکنگ کی معلومات کے لحاظ سے اس عرصے کے دوران دیگر شہروں کے علاوہ گوانگ ژو،چھانگ شا،ہانگ ژو اور شنگھائی سب سے مقبول مقامی مقامات ہوں گے۔سب سے مقبول بین الاقوامی مقامات میں جاپان،جمہوریہ کوریا(آر او کے) اور برطانیہ شامل ہیں۔
ہوائی اڈے کے مطابق اس وقت داشنگ ہوائی اڈے کے داخلی و خارجی پورٹ سے تقریباً 26 ممالک اور خطوں کے 42 شہروں کے لئے تقریباً 70 بین الاقوامی روٹس پر پروازیں چلتی ہیں۔
ہوائی اڈے پر رات بھر قیام کے لئے 10 سے زائد آرام گاہیں اور 24 گھنٹے معلوماتی ڈیسک،ریستوران اور سٹور دستیاب ہیں۔غیر ملکی سیاحوں کے لئے یہاں ادائیگیوں،رابطے،نقل و حمل اور سیاحت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ہوائی اڈے پر 300 سے زائد دکانوں پر غیر ملکی کارڈ سے ادائیگیاں قبول کی جاتی ہیں۔
