پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے مصنوعی ذہانت پر مشتمل ساتھی روبوٹس نے سرمایہ کاروں کی...

چین کے مصنوعی ذہانت پر مشتمل ساتھی روبوٹس نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائی کو میں چوتھی چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو(سی آئی سی پی ای) میں لڑکی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی روبوٹ سے گفتگو کر رہی ہے۔(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا) چین کی ایک کمپنی نےحال ہی میں بچوں کے لیے  مصنوعی ذہانت(اے آئی) پر مشتمل ایک ساتھی روبوٹ تیار کیا ہے جو بچوں کے ساتھ رات گزار سکتا ہے اور بچوں میں ذہنی صحت کے ممکنہ خطرات سے والدین کو آگاہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

اس روبوٹ نےابتدائی مرحلے کی چھوٹی سطح کی اسٹارٹ اپ مالیاتی مہم  اینجل راؤنڈ  کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جس کی مالیت کروڑوں یوآن ہے۔

 شین زین میں  موجود  تیار کنندہ کے مطابق، شین زین شوان یوآن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (ایکس-اوریجن-اے آئی) کی ان مصنوعات میں جذباتی پہچان اور ذاتی معلومات کی پروسیسنگ کا گہرا انضمام ہے۔

یہ ایک زیادہ جذباتی طور پر قیمتی ساتھی کا تجربہ فراہم کرتی ہے اور مارکیٹ میں موجود موجودہ اے آئی پر مشتمل ساتھی مصنوعات کے آپشنز میں نئی زندگی کا اضافہ کرتی ہے۔

ٹین سینٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ  کے مطابق یورپی اور امریکی منڈیوں کی نسبت چین میں اےآئی کی صحبت کو بڑے پیمانے پر عملدآمد کے لئے بھرپور مواقع میسر ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!