اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شمال مشرقی علاقے میں عالمی مواصلاتی مرکز قائم

چین کے شمال مشرقی علاقے میں عالمی مواصلاتی مرکز قائم

چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن کے شہر جی لِن کے وانکے سونگ ہوا جھیل  تفریحی مقام کی ڈھلوان پر پیکنگ اوپرا کے ملبوسات زیب تن کئے اسکی کے شوقین افراد  اسکی میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن اور باقی دنیا کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کے لئے  ایک عالمی مواصلاتی مرکز نے صوبائی دارالحکومت چھانگ چھون میں ہفتے کے روز سے کام شروع کردیا ہے۔

صوبائی شعبہ تشہیر کے ایک عہدیدار بائی یو کے مطابق یہ نیا مرکز ہم آہنگی اور ثقافتی تبادلے کے فروغ میں ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ بین الاقوامی رابطوں کے اثرات کو بڑھانے کی کوشش بھی کرےگا۔

جی لِن نہ صرف ہزاروں برس پر محیط ایک بھرپور ثقافتی ورثہ رکھتا ہے بلکہ نئے دور میں چین کے کھلے پن میں ایک اہم شمالی راستہ بھی ہے۔ یہ شمال مشرقی ایشیا میں ثقافتی تبادلوں کا ایک اہم مرکز ہے۔

جی لِن کبھی ایک صنعتی پیدواری مرکز تھا جو اب موسم سرما کے وافر وسائل کی بدولت برف اور برفباری کی سیاحت کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ جی لِن اپنے حیرت انگیز مناظر کے علاوہ چین کی پہلی گاڑی، پہلے فلم سٹوڈیو اور  پہلی میٹرو مسافر کار کی جائے پیدائش بھی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس صوبے نے جنگلی حیات کے تحفظ پر توجہ دیتے ہوئے رواں ہفتے کے شروع میں نارتھ ایسٹ چائنہ ٹائیگر اینڈ لیپرڈ کلچر انٹرنیشنل کمیونیکیشن سنٹر کا بھی آغاز کیا تھا۔

چین نے باضابطہ طور پر 2021 میں نارتھ ایسٹ چائنہ ٹائیگر اینڈ لیپرڈ نیشنل پارک قائم کیا تھا۔ حئی لونگ جیانگ اور جی لِن صوبوں میں پھیلا ہوا یہ پارک تقریباً 70 جنگلی سائبیرین شیروں اور تقریباً 80 جنگلی آمور چیتوں کا مسکن ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!