نوسنتارا، انڈونیشیا: انڈونیشیا کے صدرجوکو ویدودو نے ملک کے نئے دارالحکومت میں چین کے تیار کردہ خود کار ریل ریپڈ ٹرانزٹ (اے آر ٹی) سسٹم میں آزمائشی سفر کیا۔
چین کے سی آر آر سی گروپ اورنورن کوانٹرنیشنل کے درمیان مشترکہ تعاون سے یہ منصوبہ نوسنتارا میں اس وقت آزمائشی بنیادوں پر چلایا جارہا ہے۔
اس سے قبل نوسنتارا میں گورنرز، میئرز اور ریجنٹس کے اجلاس میں صدرجوکو ویدودو نے اے آر ٹی اور روایتی ریل سسٹم کے درمیان لاگت کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اے آر ٹی سسٹم کافی سستا ہے۔
صدرنے کہا کہ پٹڑی کے بغیر ہونے کی وجہ سے خود کار ریل ٹرانزٹ واقعی سستا ہے کیونکہ اس میں میگنٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ماس ریپڈ ٹرانزٹ اور لائٹ ریل ٹرانزٹ سسٹمز کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین گاڑیوں کے فی یونٹ کی قیمت تقریباً 74 ارب روپیہ (تقریباً 47لاکھ ڈالر) ہے۔
انڈونیشیا کے صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اے آر ٹی ملک کے روایتی ریل نظام کا ایک زیادہ پائیدار اور مؤثرسرمایہ کاری متبادل فراہم کر سکتا ہے۔