اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین 2024 کے دوران ہنگری میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے سرفہرست

چین 2024 کے دوران ہنگری میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے سرفہرست

ہنگری کے شہربیاٹورباگی میں عملے کے ارکان این آئی او پاور یورپ پلانٹ میں کام کررہے ہیں-(شِنہوا)

بوداپست(شِنہوا)ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر سجارتو نے  کہا کہ 2024 کے دوران ہنگری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا حصہ چین کا تھا، جس میں 7 چینی منصوبے سال کی مجموعی سرمایہ کاری کی قدر کا تقریباً نصف حصہ تھے۔

جنوبی کوریا اور جاپانی کمپنیوں نے بھی بڑے منصوبوں کا اعلان کیا جس سے ہنگری کی اقتصادی ترقی آگے بڑھانے میں ایشیا کے کردار کو تقویت ملی۔ ایک فیس بک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ چین، جنوبی کوریا اور جاپان ہنگری کے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے منظرنامے پر چھائے ہیں، گزشتہ سال 4 ہزار ارب فورینٹس (9.97 ارب امریکی ڈالر) کی مجموعی سرمایہ کاری میں تینوں ممالک کا حصہ تقریباً 80 فیصد رہا۔

سجارتو نے ایشیا سے اعلیٰ منصوبوں کو راغب کرنے پر حکومت کی توجہ اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بیرونی دباؤ کے آگے جھک جاتے… اور مشرقی افتتاحی حکمت عملی یا اقتصادی غیر جانبداری کی حکمت عملی پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہتے، اگر ہم نے خود کو مشرقی سرمایہ کاری سے الگ کیاہوتا تو ہزاروں ملازمتیں اور اربوں یورو کی سرمایہ کاری دوسرے ممالک میں چلی جاتی۔

جرمنی اور امریکہ سرمایہ کاری کے چوتھے اور پانچویں سب سے بڑے شیئر حاصل کرنے میں کلیدی شراکت داروں کے طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ سجارتو نے کہا کہ "کمپاس کی تمام سمتوں” سے سرمایہ کار جدید ٹیکنالوجی لے کر آئے ہیں اور روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں۔

سجارتو کے مطابق  ہنگری کی حکومت نے 2024 میں 77 کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے، جس سے 2024 سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ملک کی تاریخ کا دوسرا کامیاب ترین سال بن گیا۔

آٹوموٹو اور الیکٹرانکس کی صنعتیں غالب رہیں، لیکن خوراک کا شعبہ تیسرے نمبر پر آگیا۔ مزید برآں ہنگری نے کاروباری خدمات ، آئی ٹی اور تحقیق اور ترقی میں 19 اعلیٰ معاہدے کئے جو اس کے معاشی پورٹ فولیو کو متنوع بنانے میں پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!