اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافغانستان کے بدخشاں صوبے میں گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

افغانستان کے بدخشاں صوبے میں گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی اہلکاروں نے سکیورٹی چیک کوسخت کر دیا ہے۔(شِنہوا)

فیض آباد، افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے  صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگر نے بتایا ہے کہ پولیس نے شمالی افغانستان کے بدخشاں صوبے میں گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا ہے،اس میں مختلف قسم کے ہتھیار شامل ہیں جن میں قریبی فاصلے تک مار کرنےوالے میزائل بھی شامل ہیں۔

عہدیدار نے جمعرات کے روز مزید کہا کہ یہ  ہتھیار چند دن قبل شہداء ضلع سے برآمد کیے گئے تھے،ان میں 15 بی ایم-1 میزائل، 36 آر پی جی-7 شیلز اور مختلف قسم کی اسالٹ رائفلز کی ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ کیا اس ذخیرہ کو غیر قانونی طور پر رکھنے کے جرم میں کسی کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔

پولیس نے حالیہ دنوں مغربی صوبے نمروز میں افراد سے 13 مختلف قسم کی اسالٹ رائفلز بھی ضبط کی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!