ہیڈلائن:
چینی خاتون ٹینس سٹار اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے پرعزم
جھلکیاں:
چینی خاتون ٹینس سٹار ژانگ شوائی نے آسٹریلیا میں یونائیٹڈ کپ مکسڈ ٹیم ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں امریکی اسٹار کوکو گاف سے مقابلہ کیا ہے۔ژانگ کا پیشہ ورانہ کیریئر تقریباً دو دہائیوں پرمحیط ہے، کم عمری میں اپنےخوابوں کو پانے کے لئے وہ محنت کر رہی ہیں۔ تفصیلات وڈیو میں دیکھئے
شاٹ لسٹ:
1۔ساؤنڈ بائٹ(چینی): ژانگ شوائی، چینی خاتون ٹینس کھلاڑی
تفصیلی خبر:
چینی خاتون ٹینس سٹار عالمی نمبر 205 ژانگ شوائی نے آسٹریلیا کےشہر پرتھ میں یونائیٹڈ کپ مکسڈ ٹیم ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر کی امریکی اسٹار کوکو گاف سے مقابلہ کیا ہے۔سٹریٹ سیٹس میں شکست کے باوجود ژانگ نےٹینس کورٹ میں خوب داد پائی۔ژانگ کا پیشہ ورانہ کیریئر تقریباً دو دہائیوں پرمحیط ہے اور 2016 میں ان کی سب سے زیادہ سنگلز رینکنگ عالمی نمبر 22 تھی۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): ژانگ شوائی، چینی خاتون ٹینس کھلاڑی
’’یقینی طور پر میرے اپنے اہداف ہیں، ورنہ میں نہ یہاں ہوتیں اور نہ ہی آج تک اس پر اصرار کرتی۔اس عمر میں گرینڈسلیم میں براہ راست شرکت اور مقابلہ کرنا میرے لئے ناقابل یقین حد تک فخر کی بات ہے۔اگرچہ میں لی نا کی بلندی تک نہیں پہنچ سکتیں اور نہ ہی ژینگ چھن وین کی طرح کم عمری میں اچھی کارکردگی دکھا اور نتائج حاصل کرسکتی ہوں۔مگر اب بھی میں اپنی محنت سےخواب ایک ایک کرکے پورے کرسکتی ہوں۔میرے خیال میں یہ کسی کےلئے اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
میں کیا چاہتی ہوں یہ مجھےمعلوم ہے۔ میں خود کو ہمیشہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی راہ پر گامزن پاتی ہوں۔
میں اپنی خواہش سے واقف ہوں۔ میرے اہداف، خواب ایک ایک کرکے حقیقت بن رہے ہیں، اس لئے میں اس لمحے بہت خوش ہوں۔جہاں تک ٹینس کیریئر کی بات ہے، میں اپنی ٹینس کی زندگی کو مکمل سمجھتی ہوں۔”
پرتھ، آسٹریلیا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link