چین کے پہلے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ اور بنائےجانے والے گہرے سمندر میں ڈرلنگ کی صلاحیت کے حامل جہازمنگ شیانگ کو چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں دیکھا جا سکتاہے۔(شِنہوا)
نان جنگ (شِنہوا) چین کا نیا مقامی طور پر تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا پائل- ڈرائیونگ بحری جہاز چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ چین کی بحری انجینئرنگ آلات کی تیاری کی صنعت میں ایک سنگ میل کی حیثیت کا حامل ہے۔
اس جہازکو تیار کرنے والے چائنا کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ (سی سی سی سی)کے ماتحت ادارے سیکنڈ ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ نے پیر کے روز شِنہوا کو بتایا کہ ریکارڈ بنانے والے جہاز "ار ہانگ چھانگ چھنگ” میں دنیا کی سب سے بلند ڈیرک ہے، یہ سب سے زیادہ پائلنگ کی صلاحیت اور ہوا اور لہروں کے خلاف سب سے مضبوط مزاحمت فراہم کرتی ہے ۔
یہ جہاز شنگھائی ژنہوا ہیوی انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ (زیڈ پی ایم سی) نے بنایا ہے،یہ 130.5 میٹر لمبا، 40.8 میٹر چوڑا اور 8.4 میٹر گہرا ہے۔
یہ 150 میٹر اونچے ڈیرک سے لیس ہے جو سات میٹر قطر والے 700 ٹن تک وزنی بڑے پائل فاؤنڈیشنز کو سنبھالنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
اس سے قبل ریکارڈ کا حامل "یی ہانگ جن ژوآنگ” زیڈ پی ایم سی نے ہی تیار کیا تھا، اسے 2022 میں سی سی سی سی فرسٹ ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے حوالہ کیا گیا تھا،اس کے ڈیرک کی اونچائی 142 میٹر تھی جو کہ تھو ڑی سے کم ہے۔
چین دنیا بھر میں بڑی آف شور ونڈ ٹربائنز کی پیداوار میں سر فہرست ہے جس کی وجہ سے یہ بڑے جہاز فاؤنڈیشن اور ٹربائن کی تنصیب کے لیے انتہائی ضروری بن گئے ہیں۔
