سعودی عرب، امارات، عراق و ملائیشیا نے 24گھنٹوں میں63پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا ۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے بلیک لسٹ اور بھکاری ہونے پر 15پاکستانیوں ،زائد المیعاد قیام پر 10پاکستانیوں کو بے دخل کیا ہے جبکہ ممنوع تارکین وطن ہونے پر ملائیشیا نے 16،غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد قیام پر عراق نے 11،یو اے ای نے 4پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔امیگریشن حکام کے مطابق عراق سے بھی کئی مسافروں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان واپس بھیجا گیا ہے ۔حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر قانونی کارروائی کے بعد تمام بے دخل افراد کو گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
