چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر وے فانگ کے ضلع ہان تنگ کے گاؤں یانگ جیا بو میں علاقائی تخلیق کار نئے سال کے لئے تیارکردہ ووڈ بلاک نقش و نگار آویزاں کر رہے ہیں-(شِنہوا)
جینان(شِنہوا)شدید سردی میں چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں ہی شنگ یونگ ورکشاپ میں آنے والوں کو لکڑی اور سیاہی کی خوشبو سونگھنے کو ملتی ہے۔
وے فانگ شہر کے گاؤں شیانگ جیا بو میں نئے سال کے نقش و نگار کے حوالے سے جانی جانے والی ووڈ بلاک یانگ جیا بو ورکشاپ صارفین سے بھری رہتی ہے جو بالخصوص بہار تہوار کی آمد پر علاقے کی معروف تصاویر حاصل کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔
نئے سال کے یانگ جیا بو نقش و نگار کی تاریخ منگ دور(1368-1644) میں 600 سال سے زائد پرانی ہے جو چھنگ دور(1644-1911) میں پروان چڑھی۔اپنے نمایاں ڈیزائن،روشن رنگوں اور علامات سے بھرپور ہونے کے باعث یہ نقش و نگار 2006 میں چین کے ثقافتی ورثے کی قومی فہرست میں شامل کئے گئے۔
ووڈ بلاک نقش و نگار بنانے کے 50 سے زائد مراحل ہوتے ہیں جو ہاتھ سے ہی انجام دئیے جاتے ہیں۔لکڑی کے تختے پر نقش ونگار سے رنگ بکھیرنے تک ہر ٹکڑے پر زبردست مہارت درکار ہوتی ہے۔
ہی شنگ یونگ ورکشاپ کی مالک وے فانگ ہی شنگ یونگ روایتی کلچر کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے منیجر یانگ جِنگ نے کہا کہ ہم ہر ماہ بالخصوص نئے چینی سال کے موقع پر ہزاروں نقش و نگار فروخت کرتے ہیں۔ہمارے تیار کردہ نقش و نگار کا معیار اور ثقافتی معنی انہیں بڑے پیمانے پر تیار کی گئی اقسام سے مختلف بناتے ہیں۔
نوجوان نسل کی رغبت کے لئے یانگ جیا بو نقش و نگار اب فون کے کیسوں،پنکھوں اور مگز پر بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔
اب ووڈ بلاک یانگ جیا بونقش و نگار امریکہ،جاپان،جمہوریہ کوریا اور سنگاپورجیسے ممالک کو بھی برآمد کئے جا رہے ہیں۔ان کی 30 فیصد فروخت نئے چینی قمری سال میں ہوتی ہے۔
