ہیڈ لائن:
چین میں سردیوں کی مزیدار سرگرمیوں کا لطف اٹھانے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ
جھلکیاں:
چین کےشمال مشرقی صوبہ جیلِن، کے جیان شہر میں نئے سال کا آغاز برف اور برفباری کے حوالے سے دلچسپ سرگرمیوں کے ایک سلسلے سے ہوا۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ جیان شہر میں برفانی سیاحتی سرگرمیوں کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وو می لنگ، سیاح
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): یانگ میاؤ، سیاح
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): جن من شیو، سیاح
تفصیلی خبر:
چین کےشمال مشرقی صوبہ جیلِن، کے شہر جیان، میں نئے سال کا آغاز برف اور برفباری کے حوالے سے دلچسپ سرگرمیوں کے ایک سلسلے سے ہوا ہے۔ ان تفریحی سرگرمیوں نے سردی سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کی بھرپور توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔
ایک سرمائی ونڈرلینڈ پارک، میں برف پر تفریح کے لئے آنے والوں نے ڈریگن بوٹ ریسنگ، برف پر چلنے اور برف پر ایک دوسرے کو کھینچنے جیسے دلچسپ کھیلوں میں حصہ لیا۔ سردیوں کی یہ یادگار مہم ان کے لئے یقیناً ناقابل فراموش تھی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وو می لنگ، سیاح
’’ یہ میرا جیان میں پہلا تجربہ ہے۔ مجھے خاص طور پر یہاں کے کورین ہاٹ پٹ اور باربی کیو، بہت مزیدار لگے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): یانگ میاؤ، سیاح
’’ آج، میں اپنے دوستوں کے ساتھ آئی ہوں۔ میں نے سلیڈنگ اور ٹیبل ٹینس کھیلا، دونوں کھیل بہت مزیدار تھے۔ مجھے حقیقت میں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘‘
وون یو، پہاڑ پر 1520میٹر لمبی برف کی ڈھلوان نے بھی سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): جن من شیو، سیاح
’’ ابھی میرا نمبر آنے والا ہے۔ میں وون یو، پہاڑ کی ایک ہزار میٹر سے بھی زیادہ لمبی برف کی ڈھلوان سےا سکینگ کرنے کا انتظار کر رہا ہوں۔‘‘
جیان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link