جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینعدالت نے طاقتور اور جابر کے ارادوں کو مات دے دی،سلمان اکرم...

عدالت نے طاقتور اور جابر کے ارادوں کو مات دے دی،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عدالت نے طاقتور اور جابر کے ارادوں کو مات دے دی، ہماری مخصوص نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر بانٹنے والوں کے ارادے پاش ، پاش ہوگئے،ہماری منزل جمہوریت و آئین کی بالادستی ہے، ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے، آج طاقتور اور جابر کے ارادوں کو عدالت نے مات دی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستیں مال غنیمت سمجھ کر بانٹنے والوں کے ارادے پاش پاش ہوگئے، آج کا دن آئین کیلئے بڑا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی 8فروری کی رائے کو سلب کیا گیا، ہماری منزل عوام کی رائے کو منوانا ہے، ابھی قانونی جنگ جیتی ہے، سیاسی جنگ بھی جیتنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری منزل جمہوریت اور آئین کی بالادستی اور عوام کے ارادے سلب کرنے والوں کی شکست ہے، ہم ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!