لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایف آئی ایل)کی گاڑیاں خیام کی طرف پیش قدمی کے دوران گشت کررہی ہیں۔(شِنہوا)
بیروت (شِنہوا)لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل)نے اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) پر
لبنان کے جنوبی علاقے میں اس کی املاک اور لبنانی فوج کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر نے کا الزام عائد کیا ہے۔
یو این آئی ایف آئی ایل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ ہفتہ کے روز امن دستوں نے ایک آئی ڈی ایف بلڈوزر کو لبونہ میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان انخلا ء کی لکیر کی نشاندہی کرنے والے نیلے بیرل اور اس کے ساتھ ساتھ وہاں یو این آئی ایف آئی ایل کی ایک پوزیشن کے بالکل قریب لبنانی مسلح افواج کے ایک مشاہداتی ٹاور کو تباہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف کی جانب سے واضح طور پر پہچانی جانے والی یو این آئی ایف آئی ایل کی املاک اور لبنانی مسلح افواج کے انفراسٹرکچر دونوں کو جان بوجھ کر اور براہ راست تباہ کرنا قرارداد 1701 اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یو این آئی ایف آئی ایل نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ شہری املاک اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی سمیت کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جس کی وجہ سے لڑائی کے خاتمے کو خطرہ ہو۔
