جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرنیشنلمحمد اسلامی ایران کے نائب صدر اور جوہری سربراہ کے عہدے پر...

محمد اسلامی ایران کے نائب صدر اور جوہری سربراہ کے عہدے پر برقرار

تہران: ایران کے صدر مسعود پز شکیان نے محمد اسلامی کو  نائب صدر اور ایران کی جوہری توانائی تنظیم (اے ای او آئی) کا  دوبارہ سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق پز شکیان نے ان کے تقرر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں قابل قدر انتظامی تجربات کی بنیاد پر نائب صدر اور جوہری توانائی تنظیم کا سربراہ دوبارہ مقرر کیا گیا ہے۔

67 سالہ اسلامی اگست 2021 سے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی انتظامیہ میں دو عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جن کی مدت 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی وجہ سے قبل از وقت ختم ہو گئی تھی۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!