اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمیٹرو اے جی چین کے ہائی نان میں اپنا پہلا اسٹور کھو...

میٹرو اے جی چین کے ہائی نان میں اپنا پہلا اسٹور کھو لنے کے لئے تیار

میٹرو اے جی کا ایک ملازم جرمنی کے سٹینکٹ آگوستین کے قریب بون میں میٹرو مارکیٹ میں چائے کے ایک ڈبے کو شیلف پر رکھ رہا ہے۔(شِنہوا)

ہائیکو (شِنہوا) جرمن ریٹیل کمپنی میٹرو اے جی رواں سال کی دوسری ششماہی میں چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے صدرمقام ہائیکو میں ایک نیا اسٹور کھولنے کی تیاری کررہی ہے۔

یہ نیا اسٹور ہائیکو مووا میں واقع ہوگا جو 12 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوگا۔ یہ شہر کے مصروف کاروباری ضلع کے مرکز میں ایک ثقافتی اور سیاحتی کھپت کمپلیکس ہے۔ یہاں ڈیوٹی فری شاپنگ، اپ اسکیل ریٹیل، فاسٹ فیشن آؤٹ لیٹس، اسپورٹس ویئر برانڈز اور عمدہ پکوان دستیاب ہیں۔

کمپنی نے 1996 میں چینی مارکیٹ میں اپناکام شروع کرتے ہوئے اپنا پہلا اسٹور شنگھائی میں کھولا تھا۔ اس وقت اس کے چین میں 98 اسٹورز ہیں۔

نیا اسٹور صارفین کو خصوصی رعایت اور انفرادی خصوصیات مہیا کرے گا۔ میٹرو اے جی کا تعطیلات اور تفریح سے متعلق پیشکش پر خصوصی زور دیتے ہوئے مقامی ترجیحات کے مطابق مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کا ارادہ ہے تاکہ مقامی مارکیٹ کی بہتر انداز میں خدمت کرسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!