بیجنگ: 2024 ورلڈ یوتھ فورم پیر کوبیجنگ میں شروع ہو گیا جس میں 130 سے زیادہ ممالک اور 20 بین الاقوامی تنظیموں سے 2 ہزار سے زیادہ نوجوان آن لائن اورموقع پرشرکت کر رہے ہیں۔
پیر کو نوجوانوں کے عالمی دن کےموقع پر 5 سو سے زیادہ نوجوان رہنما اور نوجوان نمائندے فورم کی افتتاحی تقریب اور مکمل اجلاس کیلئے بیجنگ میں جمع ہوئے۔
فورم کے شرکاء آنیوالے دنوں میں نان نگ اور ہانگ ژو سمیت چین کے دیگر شہروں کا دورہ بھی کرینگے اور ماحول دوست ترقی ڈیجیٹل ترقی ،ثقافتی وراثت اور جدت طرازی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی ترقی پر مبنی شہر وں پر تبادلہ خیال کرینگے۔
فورم کے منتظمین کے مطابق "بہتر مستقبل کے لیے ایک ساتھ” کے عنوان سے منعقد ہونے والا یہ فورم اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈا برائے پائیدار ترقی اور عالمی ترقیاتی اقدامات دونوں پر عمل درآمد کے لئے نوجوانوں کی طاقت کو جمع کرنے کے ایک اہم موقع کے طور پر کام کرے گا۔
اس فورم کی میزبانی آل چائنا یوتھ فیڈریشن، چین میں اقوام متحدہ اور فورم کی انتظامی کمیٹی کر رہی ہے۔ فورم کا پہلا ایڈیشن 2022 میں منعقد ہوا تھا۔