چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ہی یوآن میں واقع وان لیو جھیل کا ایک فضائی نظارہ جو کہ شین فینگ جیانگ آبی ذخیرہ گاہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2024 میں پانی کے تحفظ کی سہولیات کی تعمیر پر ریکارڈ 13.5 کھرب یوآن (تقریباً 187.8 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی۔
وزارت آبی وسائل کے منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال پانی کے تحفظ کے 47 ہزار منصوبے شروع کئے گئے جس سے قومی سطح پر سیلاب پر قابو پانے اور پانی کی فراہمی کو مضبوط معاونت ملی۔
دیہی بحالی کے فروغ کے لئے رواں سال دیہی علاقوں میں 20 ہزار سے زائد پانی کی فراہمی کے منصوبے مکمل کئے گئے جس سے 10 کروڑ سے زائد دیہی باشندوں کے لئے پانی کے تحفظ میں اضافہ ہوا۔
چین نے زیر زمین پانی کے انتظام میں بھی پیشرفت کی ہے اور ایک دہائی قبل کے مقابلے میں 2024 میں زیرزمین پانی نکالنے کی مقدار میں 31.9 فیصد کمی ہوئی۔
اس کے علاوہ ملک نے پانی اور مٹی کے نقصان کا مقابلہ جاری رکھا، 2024 میں 64 ہزار مربع کلومیٹر اضافی متاثرہ زمین کو بہتر کیا گیا۔
