اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے مصنوعی ذہانت کا معیار بڑھانے کے لئے تکنیکی کمیٹی قائم...

چین نے مصنوعی ذہانت کا معیار بڑھانے کے لئے تکنیکی کمیٹی قائم کردی

چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ووہو میں چائنا ویژن ویلی کے نمائشی ہال میں عملے کی ایک رکن ایک انٹیلی جنٹ ویلڈنگ روبوٹ کے بارے میں بتارہی ہے- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا معیار بڑھانے کے لئے ایک تکنیکی کمیٹی قائم کی ہے جو مصنوعی ذہانت کی صنعت کی ترقی کو آگے بڑھانے اور نئی صنعت کو بااختیار بنانے کی کوششوں میں سے ایک ہے۔

صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک آن لائن بیان میں کہا ہے کہ وزارت کے زیر نگرانی نئی کمیٹی مصنوعی ذہانت سے متعلق شعبوں کے لئے صنعتی معیارات تیار کرنے اور ان پر نظر ثانی کرنے کی ذمہ دار ہے۔

وزارت کی طرف سے قائم اپنی نوعیت کی یہ پہلی تکنیکی کمیٹی ہے  جو مصنوعی ذہانت کے شعبے کے معیار میں ایک نئے مرحلے کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ اقدام دسمبر کے اوائل میں چین کی مرکزی اقتصادی کارکردگی کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں سے مطابقت رکھتا ہے، جس میں "اے آئی پلس” اقدام شروع کرنے اور مستقبل کی صنعتوں کے فروغ  کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی بنیادی مصنوعی ذہانت کی صنعت کا حجم 4482 کاروباری اداروں کے پھلتے پھولتے نظام کی بدولت 2023 میں 57کھرب 87ارب یوآن (تقریباً 80.5 ارب امریکی ڈالر) کی قابل ذکر حد تک پہنچا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!