اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شمالی علاقے میں 6 ہزار سال پرانے آثار قدیمہ کی...

چین کے شمالی علاقے میں 6 ہزار سال پرانے آثار قدیمہ کی دریافت

ہیڈ لائن:

چین کے شمالی علاقے میں 6 ہزار سال پرانے آثار قدیمہ کی دریافت

جھلکیاں:

چین کے شمالی صوبے ہیبے، میں 6 ہزار سال پرانے آثار قدیمہ دریافت ہوئے ہیں۔  آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ آثارِ قدیمہ کے مقام نانپانشی پر کھدائی اور اندرونی  کام کے مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ وینشان، استاد، شعبہ آثارِ قدیمہ، ہیبے نارمل یونیورسٹی

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): نیو ڈانگ وٹ، پروفیسر، شعبہ آثارِ قدیمہ، ہیبے نارمل یونیورسٹی

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لیو ژنہوا، سربراہ، لنچنگ کاؤنٹی کلچر، ریڈیو، ٹیلی ویژن اینڈ ٹورازم بیورو، ژنگٹائی سٹی

تفصیلی خبر:

چین کے شمالی صوبے ہیبے، میں پتھر کے زمانے کے آخری حصے سے متعلق انسانی آبادکاری کا مقام(نیولیتھک) دریافت ہوا ہے یہ مقام  کم از کم 6 ہزارسال پرانا ہے۔ یہاں آثارِ قدیمہ کے ماہرین کو چین کےپتھر کے زمانے کے آخری حصے سے متعلق ثقافتی ترقی اور تبدیلیوں کو گہرائی سے سمجھنے کے حوالے سےنئے شواہد ملے ہیں۔

آثارِ قدیمہ کا مقام نانپانشی، ہیبے کی لنچنگ کاؤنٹی میں واقع ہے۔ اس کی کھدائی اگست میں شروع ہوئی تھی۔

اب آثارِ قدیمہ کے ماہرین یہاں سے ملنے والے مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے جوڑنے، تصاویر لینے، مواد کو ترتیب دینے جیسے کاموں میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بیرونی حصے کی کھدائی مکمل کر لی ہے اور اب اگلے مرحلے کی طرف منتقل ہو گئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ وینشان، استاد، شعبہ آثارِ قدیمہ، ہیبے نارمل یونیورسٹی

’’ اندرونی حصے میں کام کا پہلا مرحلہ کھدائی کے دوران ملنے والی  تحریروں اورآثارقدیمہ کی تصاویر  کو منظم طریقے سے ترتیب  دینا ہے۔ دوسرا مرحلہ کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے ان آثار کی صفائی، ہم آہنگی اور مرمت کا ہے ۔ ان آثار میں مٹی کے برتن کے ٹکڑے بھی شامل ہیں۔ اس کام کو مکمل کرنے کے بعد ہم ان خوبصورت نمونوں اور چھوٹی اشیاء کی تصاویر لینے کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): نیو ڈانگ وٹ، پروفیسر، شعبہ ماحولیات، ہیبے نارمل یونیورسٹی

’’ نانپانشی کے آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے کام نے سال 2024 میں مفید نتائج دئیے ہیں۔ ثقافتی دوروں کے لحاظ سے اس مقام کو تین مراحل میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ پہلا مرحلہ بیفودی ثقافت کے ابتدائی دور سے ہم آہنگ ہے۔ یہ ثقافت تقریباً 7 سے 8 ہزار سال قدیم ہے۔ دوسرا مرحلہ 6 سے ساڑھے 6 ہزار سال پرانی ’’ہوگانگ ثقافت‘‘ کے مرکزی دور کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کے بعد ایک اگلا مرحلہ بھی ہے۔ اس مرحلے میں یانگشاؤ ثقافت کے آخری اور لونگشان ثقافت کے ابتدائی دور کی عکاسی ہوتی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لیو ژنہوا، سربراہ، لنچنگ کاؤنٹی کلچر، ریڈیو، ٹیلی ویژن اینڈ ٹورازم بیورو، ژنگٹائی سٹی

’’آثارِ قدیمہ کی اس کھدائی نے ہمیں زیہہ دریا کے ساحل پر پتھر کے زمانے کے آخری حصے سے متعلق انسانی نشو ونما اور طرزِ زندگی کا مطالعہ کرنے کے لئے ثقافتی آثار کا ایک خزانہ فراہم کیا ہے۔ ہم آثارِ قدیمہ کی اس کھدائی کی کامیابی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ثقافت اور سیاحت کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے آثارِ قدیمہ کے اس مقام پر  پارک کی تعمیر کی منصوبہ بندی بھی کریں گے۔‘‘

شی جیا چوانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!