چین کے شمال مشرقی حئی لونگ جیانگ صوبے کے ہاربن میں برف سے بنائے گئے ایک بڑے برفانی مجسمے کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
ہاربن (شِنہوا) ہاربن میں کراس-اسٹریت یوتھ آئس اینڈ سنو فیسٹیول کےآغاز پر آبنائے پار کے دونوں اطراف سے نوجوان چین کے شمال مشرق میں ایک دوسرے کو سمجھنے اور دوستی کو مضبوط کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ۔
افتتاحی تقریب میں 1,300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں تائیوان کے نوجوانوں کا ایک وفد بھی شامل تھا جس کی قیادت چینی کومن تانگ کے سابق چیئرمین ما اینگ-جیونے کی۔
مہمان نوجوان قیام کے دوران سردیوں کے کھیلوں کے جوش میں شامل ہوں گے۔ کھیلوں کے مقامات کا دورہ کریں گے اور سنو اور آئس کی خوشی سے مسرور ہو کر متحرک تبادلوں میں حصہ لیں گے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے امور تائیوان کے دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے امید ظاہر کی کہ تائیوان کے ہم وطن بشمول نوجوان مین لینڈ کے لوگوں کے ساتھ مل کر آبنائے کے دونوں اطراف کو قریب لانے کے لیے کام کریں گے۔
ما اینگ-جیو نے کہا کہ نوجوان ہی مستقبل ہیں جبکہ دونوں اطراف کے تعلقات کی ترقی کی خاطر ایک روشن مستقبل کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
