اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناعلیٰ چینی سفارتکار کی عرب سفارتی مندوبین سے ملاقات

اعلیٰ چینی سفارتکار کی عرب سفارتی مندوبین سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن وانگ یی عرب ممالک کے سفارتی مندوبین سے بیجنگ میں ملاقات کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں عرب ملکوں کے سفارتی مندوبین سے ملاقات کی۔

وانگ یی نے کہا کہ چین نے اپنے خارجہ تعلقات میں عرب ملکوں سے تعلقات کو اہم رکھا ہے۔چین اور عرب ممالک کے رہنماؤں کی قیادت میں چین-عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین ہمہ جہت چین-عرب تعلقات پر اچھی پیشرفت جاری رکھنے،مل کر جدیدیت کے فروغ اور مشترکہ مستقبل کے حامل اعلیٰ سطح کے معاشرے کے قیام کے لئے عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

وانگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ وہاں کے لوگوں کا ہے۔ عالمی برادری کو خطے کے ممالک کے جائز تحفظات، آزادانہ انتخاب اور تاریخی و ثقافتی روایات کا احترام کرنا چاہیے۔عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے اور دیرپا امن و استحکام کے حصول میں علاقائی ملکوں کی حمایت کرے۔

چینی وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور فوجوں کے مستقل انخلا پر زور دیا۔انہوں نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور طویل مدتی حل پر بھی زور دیا۔

وانگ نے کہا کہ لبنان کی خودمختاری،سلامتی اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھا جانا چاہئے اور شام میں تمام فریقوں کوملک اور عوام کے طویل مدتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کھلے اور جامع سیاسی تصفیے کا عمل شروع کرنا چاہیے۔

عرب ملکوں کے سفارتی مندوبین نے کہا کہ عرب ممالک ایک چین کے اصول کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور چین کی طویل مدتی حمایت اور مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت میں چین کے بھرپور موقف اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے اس کے مثبت کردار کو سراہا۔انہوں  نے امید ظاہر کی کہ چین مشرق وسطیٰ میں صورتحال بہتر بنانے میں بڑا کردار ادا کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!