جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین،سنکیانگ میں جولائی کے دوران فضائی مسافروں کی تعداد پہلی بار 50لاکھ...

چین،سنکیانگ میں جولائی کے دوران فضائی مسافروں کی تعداد پہلی بار 50لاکھ سے تجاوز کرگئی

ارمچی: چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے میں جولائی کے دوران پہلی بارفضائی مسافروں کی آمدورفت 50لاکھ سے تجاوز کرگئی، جو  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.5 فیصداضافے سے 52لاکھ 70ہزار رہی۔

چین کے شہری ہوابازی ادارے کی علاقائی شاخ کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ اور یومیہ بنیاد پر فضائی مسافروں کی تعداد کے حوالے سے نئے تاریخی ریکارڈ قائم ہوئے ہیں اورمسافروں کی زیادہ سے زیادہ یومیہ تعداد 1لاکھ 80ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سنکیانگ کے شہری ہوا بازی کے شعبے نے تیزرفتار ترقی کی  اور رواں سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں مسافروں کی آمدورفت میں بالترتیب 27.2 فیصد اور 16.7 فیصد اضافہ ہوا ۔

جنوری سے جولائی تک، خطے کے تمام  بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے بین الاقوامی اور علاقائی پروازوں کے مسافروں کی تعداد3لاکھ 6ہزار رہی جبکہ 11ہزارٹن کارگوکی ترسیل کی گئی جو 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 144.7 فیصد  اور 399.8 فیصد کا اضافہ ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!