چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں جاری 15 ویں چائنہ بین الاقوامی ہوابازی اور خلائی نمائش میں چھانگ ای ۔6 کے واپسی کیپسول کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی اکیڈمی برائے انجینئرنگ کے جریدے ’’انجینئرنگ‘‘ نے بدھ کے روز بیجنگ میں 2024 کی 10 عالمی سرفہرست انجینئرنگ کامیابیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اس فہرست میں سی اے آر-ٹی سیل تھراپی، چھانگ’ ای-6 قمری مشن، زمین کے نچلے مدارمیں مواصلاتی سیٹلائٹ کا گروپ ، لچکدار ڈسپلے، ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر نیوکلیئر پاور اسٹیشن ، اسمارٹ فیکٹریاں، خودکار گاڑیاں ، سرجیکل روبوٹس، سورا ویڈیو جنریشن مصنوعی ذہانت ماڈل اور الٹرا۔لارج ونڈ پاور ایکو ئپمنٹ شامل ہے۔
انہیں عالمی نامزدگی کے عمل، ماہرین کے جائزے، عوامی سروے اور انتخابی کمیٹی کی مشاورت کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے۔
سرفہرست 10 کامیابیاں انجینئرنگ و ٹیکنالوجی میں اہم اختراعات کو ظاہر کرتی ہیں جو گزشتہ 5 برس میں مکمل اور مئوثر ثابت ہوئی ہیں۔ ان میں بڑے انجینئرنگ منصوبے ، اہم تکنیکی سازوسامان ، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں حقیقی معنوں میں اختراعی پیشرفت شامل ہے۔
رواں سال کی کامیابیاں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے ایک یا ایک سے زائد شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجیکل سطح یا اہم حقیقی کامیابیوں کی نمائندگی کرتی ہیں جو مستقبل کی ٹیکنالوجی پیشرفت کی راہ متعین کرتی ہیں۔
جریدہ انجینئرنگ 2021 سے سالانہ بنیادوں پر یہ فہرست جاری کررہا ہے۔
