قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی چینی دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں این پی سی کی 14 ویں قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کی کونسل کے 35 ویں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی 14 ویں قائمہ کمیٹی کا 13 واں اجلاس 21 سے 25 دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
اس بات کا فیصلہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی کی زیرصدارت قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کونسل اجلاس میں کیا گیا۔
مجوزہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق قانون ساز قومی عوامی کانگریس کے نائبین سے متعلق قانون میں ترمیم، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے قانون اور نگرانی کے قانون میں ترمیم کے مسودوں کے ساتھ ساتھ این پی سی محکموں اور ریاستی کونسل کی پیش کردہ سفارشات کا جائزہ لیں گے۔
مجوزہ ایجنڈے کے مطابق قانون ساز مالیاتی آڈٹ کے امور، آفات اور ہنگامی ردعمل کے فنڈز اور زرعی رقبے کے تحفظ سے متعلق ریاستی کونسل کی پیش کردہ رپورٹ کے ساتھ ساتھ قومی نگراں کمیشن اور این پی سی محکموں کی پیش کردہ رپورٹس اور دیگر دستاویزات کا جائزہ بھی لیں گے۔
قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کونسل کے اجلاس میں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے 2025 کے لئے اہم امور اور قانون سازی، نگرانی، نائبین اور بیرونی امور پر کارکردگی سے متعلق لائحہ عمل کا جائزہ لے کر اصولی منظوری دی گئی۔
سال 2024 میں قومی عوامی کانگریس کے نائبین کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے میں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے کام سے متعلق ایک رپورٹ بھی زیرغور آئی۔
