جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینلاپتہ پی ٹی آئی کوآرڈنیٹر احمد وقاص اے ٹی سی میں پیش،...

لاپتہ پی ٹی آئی کوآرڈنیٹر احمد وقاص اے ٹی سی میں پیش، 7روزہ ریمانڈ منظور

اسلام آباد: پی ٹی آئی لاپتہ کوارڈنیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو اے ٹی سی میں پیش کر کے 7 روزہ ریمانڈ منظور کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے لاپتہ کوارڈنیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ، کالعدم تنظیموں سے تعلقات، مزید تفتیش اور ریکوری کیلئے ملزم کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 29 جولائی کو احمد وقاص کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں