اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینصحرا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے "سبز عظیم دیوار" کا چینی منصوبہ...

صحرا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے "سبز عظیم دیوار” کا چینی منصوبہ کامیابی سے جاری

ہیڈ لائن:

صحرا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے "سبز عظیم دیوار” کا چینی منصوبہ کامیابی سے جاری

جھلکیاں:

چین اپنے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں صحرا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سےسائنسی  اقدامات کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے تکلیمکان صحرا کے جنوبی کنارے پر یوتیان کاؤنٹی کی ریتلی زمین میں مختلف پودے لگائے جا رہے ہیں۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ تکلیمکان صحرا کے مختلف مناظر

2۔ سبز پٹی کے مختلف مناظر

3۔ صحرا کا پھیلاؤ روکنے کے منصوبے کے مختلف مناظر

4۔ ساؤنڈ بائٹ (چینی): جیان ڈونگ ہوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر، فاریسٹری اینڈ گراس لینڈ بیورو، ہوتن ڈویژن کی سطع کا علاقہ، سنکیانگ

5۔ صحرا کا پھیلاؤ روکنے کے منصوبے کے مختلف مناظر

6۔ تکلیمکان صحرا میں درخت لگانے کے رقبے کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

تکلیمکان صحرا کا رقبہ 3 لاکھ 37 ہزار 600 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کا محیط 3 ہزار 46  کلومیٹر ہے جو اسے چین کا سب سے بڑا صحرا اور دنیا کا دوسرا سب سے بڑا متحرک صحرا بناتا ہے۔   یہ صحرا اپنے ارد گرد کی ماحولیاتی صورتحال کے لئے سنگین خطرات کا باعث ہے۔ سالہا سال سے اس نے سڑکوں، دریائی راستوں اور زرعی زمینوں کو دفن کر کے رکھ دیا ہے۔  ریت کے کچھ ٹیلے سالانہ 2 سے 3 میٹر کی شرح سے صحرا میں موجود سرسبز حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔

صحرا کو ریت روکنے والی سبز پٹی سے گھیرنے میں مکمل طور پر 40 سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے۔سال 2023 کے آخر تک 2761 کلومیٹر طویل سبز پٹی نے بکھرے ہوئے نخلستانوں کو جوڑ دیا تھا۔ اس وقت صرف آخری اور سب سے مشکل حصہ باقی رہ گیا تھا۔

یہ آخری حصّہ تقریباً  285 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ صحرا کے جنوبی حصے سے گزرتا ہے اور اسے سب سے زیادہ ہوا اور ریت کے خطرات کا سامنا ہے۔اس سال کے شروع سے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے نے اس خلا کو بند کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے کچھ سائنسی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔

سنکیانگ کے علاقائی جنگلات بیورو کے مطابق  28 نومبر کو صحرا کے جنوبی کنارے پر یوتیان کاؤنٹی کی ریتلی زمین میں مختلف پودے لگائے گئے ہیں۔ یہ پودے سبز پٹی کے آخری حصے کی تکمیل کو ظاہر کرتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): جیان ڈونگ ہوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر، فاریسٹری اینڈ گراس لینڈ بیورو، ہوتن پریفیکچر، سنکیانگ

’’تکلیمکان صحرا کے کنٹرول کے منصوبے کی تکمیل صحرا کا پھیلاؤ  روکنے کا اختتام نہیں بلکہ ایک نیا آغاز ہے۔ ہم سبز پٹی کو مزید بڑھاتے رہیں گے۔ کسانوں کو ریت میں کام کرنےسے متعلق ترغیب دی جائے گی تاکہ صحرا کا پھیلاؤ روکنے کے عمل میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘

تکلی مکان صحرا کے کنٹرول کا منصوبہ چین کے’ تھری نارتھ شیلٹر بیلٹ فاریسٹ پروگرام‘ (ٹی ایس ایف پی) کا ایک حصہ ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا جنگلاتی منصوبہ ہے جس کا مقصد صحرا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

یہ پروگرام سال 1978 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تکمیل سال 2050 تک متوقع ہے۔ جون 2023 میں چین نے اس منصوبے کو اپنے شمالی علاقے میں ایک مکمل فعال اور ناقابلِ شکست "سبز عظیم دیوار” اور ماحولیاتی تحفظ کی سرحد میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔

گزشتہ 46 برسوں میں چین نے اس پروگرام کے تحت 3 کروڑ 20 لاکھ  ہیکٹر اراضی پر جنگلات لگائے ہیں۔ اندازہ ہے کہ اس پروگرام کے تحت لگائے جانے والے جنگلات کا رقبہ 2050 تک 13 صوبائی سطح کے علاقوں میں 40 لاکھ مربع کلومیٹر سے بھی بڑھ جائے گا جو ملک کے کل رقبے کا 42.4 فیصد ہوگا۔

ہوتن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!