بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا موسم بہار تہوار کے دوران مارکیٹ میں رسدکا جائزہ

چینی صدر کا موسم بہار تہوار کے دوران مارکیٹ میں رسدکا جائزہ

چینی صدر شی جن پھنگ شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے صدرمقام شین یانگ میں خوراک کی منڈی کے دورے پر لوگوں سے بات چیت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

شین یانگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے صدرمقام شین یانگ میں ایک خوراک منڈی کا دورہ کیا۔

شی نے لیاؤننگ کے معائنہ دورے میں آمدہ موسم بہارتہوار کے لئے رسد سے متعلق آگاہی  کے سلسلے میں دا دونگ نان سٹیپل فوڈ مارکیٹ کا دورہ کیا۔

بازار میں شی کو دیکھ کر بچے بے حد خوش ہوئے اور بے تابی سے انہیں کچھ دیر پہلے خریدی گئی کینڈی پیش کی۔

شی نے کہا کہ میں یہ کینڈی قبول کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں۔ آپ ہمارے مستقبل کی امید ہیں۔ آپ کی کینڈی کھانے سے میرا دل مٹھاس سے بھرجائے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی زندگی کینڈی کی طرح میٹھی ہوگی۔

موسم بہارتہوار رواں سال 29 جنوری سے شروع ہوگا۔ یہ چین کی اہم ترین تعطیلات ہیں اور خاندان کے دوبارہ ملاپ کا وقت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!