منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین میں 2025 کی منصوبہ بندی کے لئے مرکزی اقتصادی کارکردگی کانفرنس...

چین میں 2025 کی منصوبہ بندی کے لئے مرکزی اقتصادی کارکردگی کانفرنس کا انعقاد

چینی صدر شی جن پھنگ دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ سالانہ مرکزی اقتصادی کارکردگی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں سالانہ مرکزی اقتصادی کارکردگی کانفرنس بدھ سے جمعرات تک بیجنگ میں منعقد ہوئی جس میں چینی قیادت نے 2025 کے لئے اقتصادی امور کی ترجیحات طے کیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کانفرنس سے خطاب میں 2024 کے دوران ملک کے معاشی امور کا جائزہ لیا، موجودہ معاشی صورتحال کا تجزیہ کیا اور اگلے سال کے معاشی امور طے کئے۔

اجلاس میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا کہ چینی معیشت نے 2024 میں پیشرفت کرتے ہوئے عمومی طور پر مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،اعلیٰ معیار کی ترقی میں ٹھوس پیشرفت کی اور معاشی و سماجی نمو کے اہم سالانہ اہداف اور کاموں کو کامیابی سے مکمل کیا۔

اجلاس کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران ترقی کا سفر غیر معمولی اور کامیابیاں حوصلہ افزا رہی ہیں۔

ستمبر کے آخر میں سی پی سی قیادت کی متعارف کردہ متعدد پالیسیوں نے موثر طریقے سے سماجی اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور معیشت میں قابل ذکر بحالی کو فروغ دیا ۔

اجلاس میں آئندہ سال کے لئے مستحکم معاشی نمو برقرار رکھنے، روزگار اور قیمتوں میں عمومی طور پر استحکام رکھنے، ادائیگیوں میں بنیادی توازن یقینی بنانے اور معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ رہائشیوں کی آمدنی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ، ژاؤ لے جی ، وانگ ہوننگ، کائی چھی اور ڈنگ شوئے شیانگ بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے اختتامی خطاب کیا جس میں شی کے خطاب کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد اور اگلے سال کے اقتصادی کام کو بہتر کرنے کی تقاضے پیش کئے گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!