اداکارہ، پروڈیوسر اور لکھاری یاسرہ رضوی نے کہا ہے کہ انکی شادی کے وقت جو تبصرہ کیا گیا تھا کہ یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گی، وہ غلط ثابت ہوا اور انکی شادی نو سال بعد بھی خوش اسلوبی کیساتھ چل رہی ہے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
ایک ٹی وی مارننگ شو میں یاسرہ رضوی نے اپنی ذاتی زندگی اور روحانی تبدیلیوں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ تبصرہ کیا گیا تو انکے دل میں یہ سوچ آئی کہ چلو کچھ سال ہی چلے گی مگر چلے گی تو سہی، اس بات نے انہیں یہ سبق دیا کہ فی الحال جو چل رہا ہے اسے اسی طرح چلنے دینا چاہئے کیونکہ زندگی میں کسی بھی چیز کی گارنٹی نہیں ہوتی اور نہ ہی معلوم ہوتا ہے کہ اگلے لمحے کیا ہونیوالا ہے۔
اپنی زندگی میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ میں پچھلے ایک سے ڈیڑھ سال سے باقاعدہ نماز کا اہتمام کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہوں کہ پابندی کیساتھ نماز ادا کروں کیونکہ نماز ہر حالت میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
میں قرآن کی تفسیر بھی پڑھ رہی ہوں تاکہ قرآن کو بہتر طور پر سمجھ سکوں اور میری زندگی میں یہ تبدیلی میری والدہ کے انتقال کے بعد آئی، ایک دن وہ والدہ کے کمرے میں سو رہی تھیں کہ اچانک فجر کی اذان پر آنکھ کھلی اس وقت انکی نگاہ والدہ کی نماز پڑھنے والی جگہ پر گئی اور تب سے انہوں نے نماز کے قیام کا آغاز کیا۔




