چینی نائب صدر ہان ژینگ نے چین۔ فرانس ٹریک ٹو اعلیٰ سطح مکالے میں شرکت کے لئے آنے والے فرانسیسی وفد سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب صدر ہان ژینگ نے چین۔ فرانس ٹریک ٹو اعلیٰ سطح مکالے میں شرکت کے لئے بیجنگ موجود میں فرانسیسی وفد سے ملاقات کی۔
بدھ کو ہونے والی اس ملاقات میں ہان نے کہا کہ چین اور فرانس دونوں عالمی اثرورسوخ رکھنے والے بڑے ممالک ہیں اور دوطرفہ تعلقات اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں جو دوطرفہ مفادات سے کہیں آگے ہیں۔
ہان کا کہنا تھا کہ رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے ۔ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد ، باہمی اعتماد و تعاون وسیع کرنے ، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر عالمی مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور چین ۔ فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے فرانس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
ملاقات کے دوران فرانسیسی وفد کی چیئروومن کیرول بیورو بونارڈ نے کہا کہ فرانس، چین کے ساتھ باہمی تفہیم کو آگے بڑھانے، ایک دوسرے کی قوت کی تکمیل اور تعمیری بات چیت کے ذریعے مسائل کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کو تیار ہے تاکہ فرانس- چین اور یورپی یونین- چین تعلقات میں مضبوط اور مستحکم پیشرفت ہوسکے۔
