جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرنیشنلآسٹریلیا،ہوٹل کی چھت پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک

آسٹریلیا،ہوٹل کی چھت پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک

سڈنی: آسٹریلیا کے شمالی بعید کوئنز لینڈ میں ایک ہیلی کاپٹر ہوٹل کی چھت پر گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔

کوئنزلینڈ کی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ے کہ ہنگامی خدمات کو مقامی وقت کے مطابق رات کے پچھلے پہر 1 بجکر 50 منٹ ( پاکستانی وقت  رات8 بجکر50 منٹ )پر دی ایسپلانیڈ اینڈ فلورینس سٹریٹ کیرنز کے چوراہے پرطلب کیا گیا جہاں دو انجن والا ہیلی کاپٹر ہوٹل کی چھت سے ٹکرانے کی اطلاع تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ جواکیلا مسافر تھا ، موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے ہوٹل کی چھت پر آگ لگ گئی اور احتیاطی طور پر عمارت کو خالی کرا لیا گیا  تاہم ہوٹل میں موجود لوگوں کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

آسٹریلوی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق پولیس نے کیرنز ایسپلانیڈ پر ہلٹن کی جانب سے ڈبل ٹری کے ارد گرد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور حادثے کے بعد 400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

دو دیگر متاثر افراد جن میں ایک 80 سالہ مرد اور 70 سالہ خاتون شامل ہیں کو کیرنز ہسپتال منتقل کیا گیا جنہیں دھوئیں کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

اے بی سی نیوز نے سیروسیاحت کی نجی  ایوی ایشن کمپنی نوٹیلس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پائلٹ غیرمجاز پرواز پر تھا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!