چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں ہائی نان کمرشل سپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے 2 تجرباتی سیٹلائٹ لے کر جانے والا لانگ مارچ-12راکٹ اڑان بھررہاہے-(شِنہوا)
یجنگ(شِنہوا)نئے انٹیلی جنٹ لانچ سائٹ سسٹم کی بدولت چین کے خلا میں راکٹ بھیجنے کا سلسلہ زیادہ جدید اور موثر ہورہا ہے۔
چائنہ ایئرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی)کے ماہر شو وین شیاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ سی اے ایس سی کی جانب سے تیار کردہ انٹیلی جنٹ لانچ سائٹ سسٹم نے لانچ سائٹس کے روابط، اطلاعات، ڈیجیٹلائزیشن اور انٹیلی جنس میں اضافہ کیا ہے۔
یہ نظام مواصلات اور موسمیاتی نظام سمیت 5 بڑے نظاموں پر مشتمل ہے۔ اس سسٹم کو تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ لیو چھیاؤزین کے مطابق یہ نظام معلومات کے باہمی تبادلے اور اشتراک کے حصول کے لئے تعاون کرتا ہے، جس سے راکٹ چھوڑے جانے کا عمل زیادہ موثر ہوا ہے۔
شو وین شیاؤ نے کہا کہ انٹیلی جنٹ لانچ سائٹ سسٹم نے پرواز کی نگرانی کے طریقوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا ہے۔
یہ نظام راکٹ کے پرواز کے پیچیدہ عمل کو 3 جہتوں میں دکھا سکتا ہے، جس سے پرواز کی حیثیت کی بصری نگرانی اور پرواز کی کارکردگی کی پیش گوئی ممکن ہوتی ہے۔
اطلاعاتی مرکز ہونے کے علاوہ انٹیلی جنٹ لانچ سائٹ سسٹم "تھنک ٹینک” کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
